¡Sorpréndeme!

سرحدی علاقوں میں جلد زیر زمین بنکرز تعمیر کیے جائیں گے: عمر عبداللہ

2025-05-14 4 Dailymotion

بارہمولہ: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گزشتہ شمالی کشمیر کے سرحدی قصبہ کرناہ کے بعد آج بارہمولہ ضلع کے اوڑی علاقے کا دورہ کیا۔ عمر عبداللہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب گولہ باری سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا۔  

عمر عبداللہ نے کہا کہ اوڑی علاقے میں زمینی صورتحال ٹنگڈار اور جموں صوبے کے راجوری پونچھ اضلاع کی طرح انتہائی خراب ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ سرحد پار سے گولہ باری سے کافی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے رہائشی علاقوں پر گولہ باری پر پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’گولہ باری کا مقصد رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر زیادہ سے زیادہ جانی نقصان پہنچانا تھا۔‘‘ انہوں نے متاثرین کو فوری امداد کی یقین دہانی کرائی اور علاقے میں زیر زمین بنکرز بنائے جانے کے عوامی مطالبے پر فوری طور پر غور کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔